ریاض،9مئی(ایجنسی) سعودی عرب کے نئے وزیر تیل وقدرتی وسائل انجینیر خالد الفالح نے کہا ہے کہ وزارت پٹرولیم ویژن 2030ء کی روشنی میں پالیسیاں مرتب کررہی ہے۔ ان کی حکومت مقامی سطح پر تیل کے وسائل کے استعمال اور قدرتی وسائل کے تمام دستیاب ذرائع سے بھرپور طریقے سے استفادے کی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ
ویژن 2030ء کے معاشی اھداف حاصل کیے جاسکیں۔
ریاض میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجینیر الفالح کا کہنا تھا کہ وزارت پٹرولیم نئی اور موثر صنعتوں کے فروغ اور سعودی معیشت کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں جاری رکھے گی۔